خاتون سے مبینہ زیادتی کاالزام،پی سی بی نےکرکٹرحیدرعلی کومعطل کردیا

0
3

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے کرکٹرحیدرعلی کوخاتون سے مبینہ زیادتی کےالزام میں معطل کردیا۔
خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی ہوگئی۔انگلینڈ کی پولیس نے قومی کرکٹر حیدر علی کو مبینہ زیادتی کے الزام میں ضمانت پر رہائی کے بعد 2 ہفتے بعد دوبارہ طلب کرلیا ہے ۔اس دوران ان پر برطانیہ چھوڑنے پر پابندی ہے۔

یہ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔دوسری جانب پی سی بی نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز حیدر علی مانچسٹر پولیس کے ایک کرمنل کیس میں شامل تفتیش ہیں جس کے باعث انہیں معطل کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کی جائےگی تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔کیس کے نتائج سامنے آنے تک حیدر علی معطل رہیں گے۔

Leave a reply