پاکستان ٹوڈے: خلیج گریڈینا میں زیر سمندر ہزاروں سال پرانی سڑک دریافت۔
یونیورسٹی آف زادار کے ماہر آثار قدیمہ نے کروشیا کے ساحل سے دور خلیج گریڈینا میں پانی کے تقریباً 16 فٹ نیچے عجیب تعمیری ڈھانچے کو دریافت کر لیا۔ اگرچہ یہ کوئی اٹلانٹس کی طرح کھویا ہوا شہر نہیں، تاہم ماہرین نے ایک ایسے تاریخی حصے کو بےنقاب کیا ہے، جسے سمندر نگل چکا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ بھی حیران رہ گئے جب غوطہ خوروں نے7 ہزار سال پرانی پتھر کی سڑک کا پتہ لگایا جو سمندر کی مٹی کی تہوں میں دبی ہوئی تھی۔ قدیم ڈھانچے کو اس وقت دریافت کیا گیا جب یونیورسٹی آف زادار کے ماہر آثار قدیمہ ایگور بورزیک نے کروشیا کے ساحل سے دور خلیج گریڈینا میں تقریباً 16 فٹ (5 میٹر) پانی کے اندر عجیب ڈھانچے کو دیکھا۔
ماہرین کے مطابق ڈوبی ہوئی سڑک کبھی کسی زمانے میں کروشیا کے جزیرے کورچولا کو قدیم بستی سے جوڑتی تھی۔ بستی کا تعلق سمندری ثقافت Hvar سے تھا۔ یونیورسٹی آف زادار نے دریافت کی فوٹیج جاری کی ہے، جس میں سڑک دکھائی گئی ہے،جو پتھروں پر مشتمل ہے۔
اور اس کی پیمائش تقریباً 12 فٹ (تقریباً 4 میٹر) ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ لوگ تقریباً7 ہزار سال پہلے اس سڑک پر چلتے تھے جبکہ اس جگہ کے قریب لکڑی کی ریڈیو کاربن ڈیٹنگ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بستی 4ہزار900 سال قبل مسیح کی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آپ سمیت سب نے بار بار آئین کا حلف لیا،محمودخان اچکزئی
ستمبر 10, 2024 -
جماعت اسلامی کادھرنا:پولیس نے110افرادکوگرفتارکرلیا
جولائی 26, 2024 -
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ
اپریل 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔