خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس:عدالت نےاہم ہدایت کردی

0
47

رائٹروڈرامہ نگارخلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس میں عدالت نےاہم ہدایت کردی۔
معروف ڈرامہ نگارخلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کے میڈیکل کے لیے درخواست پر سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔
سرکاری وکیل نےکہاکہ دو سے تین انجریز زیر غور ہیں۔
جسٹس طارق سلیم نےکہاکہ اس میں کتنا وقت لگ سکتا ہے ؟
اے ایم ایس ڈاکٹر فرازنےجواب دیاکہ تین سے چار دن لگیں گے، میڈیکل رپورٹ مکمل کر دیں گے۔
درخواست میں آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ کورٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کی جانب سے شدید جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،تشدد کے باعث آمنہ عروج شدید اندرونی و بیرونی چوٹوں کا شکار ہیں۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ آمنہ عروج کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم جاری کیا جائے، آمنہ عروج کا میڈیکل کروانے کا حکم جاری کیا جائے۔
عدالت نے میڈیکل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply