خواجہ آصف نےپی ٹی آئی سےمتعلق بڑادعویٰ کردیا

0
15

وزیردفاع خواجہ آصف نےدعویٰ کیاہےکہ پی ٹی آئی والے خود بیرونی طاقتوں کو کہہ رہے ہیں کہ پاکستان پر دباؤ ڈالیں تاکہ عمران خان کو رہا کر کے بیرون ملک بھیجا جائے۔
نجی ٹی وی چینل سےگفتگوکرتےہوئےوزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ اس آپشن کےذریعےایک اورٹرائی کی جارہی ہےتحریک انصاف والےخودبیرونی طاقتوں کوکہہ رہےہیں کہ پاکستان پر دباؤ ڈالیں تاکہ عمران خان کو رہا کر کے بیرون ملک بھیجا جائے۔
خواجہ آصف سےجب سوال کیاگیاکہ کوئی ملک عمران خان کولینےکے لئے تیار ہے توانہوں نےجواب میں ملک کانام بتانےسےگریزکیا۔
یادرہےکہ بانی تحریک انصاف عمران اس وقت اڈیالہ جیل میں قیدہیں۔

Leave a reply