خواجہ آصف کا دھرنے سے متعلق بیان

0
56

پاکستان ٹوڈے: پاکستان کے وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیض آباد کمیشن رپورٹ کی کوئی وقعت نہیں، یہ رپورٹ مستند ہے نہ قابل بھروسہ ۔

فیض آباد کمیشن ایک مذاق تھا، دھرنے کے دو اہم کردار جنرل (ر) فیض حمید اور جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اس کمیشن کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے۔ کمیشن کے سامنے آخر مجھ جیسے سیاسی ورکر ہی پیش ہوئے۔

تاہم بعد میں مجھے احساس ہوا کہ میں نے پیش ہو کر غلطی کی، مجھے پیش نہیں ہونا چاہئے تھا۔ خواجہ آصف نے یہ بات ایک ٹی وی انٹرویو میں کہی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کل آصفہ بھٹو کو پارلیمنٹ میں گالیاں دی گئیں جس پر مجھے شدید دُکھ ہوا۔

Leave a reply