خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں علامہ اقبال علامہ اقبال میڈیکل کالج میں گردوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ آگاہی واک کا انعقاد

0
89

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں علامہ اقبال میڈیکل کالج میں گردوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ آگاہی واک کا انعقاد۔

اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عارف، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ سلطان، ڈاکٹر چوہدری شبیر اور فیکلٹی ممبران سمیت خواتین و حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

آگاہی واک کے دوران ڈاکٹرز نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال۔

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں علامہ اقبال میڈیکل کالج میں گردوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ آگاہی واک کا انعقاد۔

انتہائی اہم موضوع پر آگاہی واک کے انعقاد پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عارف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ خواجہ سلمان رفیق۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ پنجاب کی عوام کی خدمت کا سفر جہاں سے رکا تھا وہیں سے دوبارہ آغاز کیا ہے، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے پورا روڈ میپ دیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے منصوبے کا مکمل آڈٹ کروا رہے ہیں۔ پاکستان میں گردوں کی بیماریوں کے خطرناک اضافہ میں واضح کمی لانی ہوگی۔

ہمیں ایک صحت مند زندگی گزارنے کیلئے صحت مند لائف سٹائل اپنانا ہوگا۔ آج پوری دنیا میں گردوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالہ سے دن منایا جا رہا ہے۔ ایک صحت مند زندگی کیلئے گردوں کی صحت کا خیال رکھنا چاہئے۔

پنجاب میں ڈائیلسز کی سہولیات کو مزید بہتر بنائیں گے۔ قائد نواز شریف کے ویژن کے مطابق پی کے ایل آئی کو بنانے کا بنیادی مقصد ہی گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔

گردوں کے امراض کے علاج میں مصروف تمام ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عارف کا اظہار خیال۔ آگاہی واک میں صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Leave a reply