خواجہ عمران نذیر، صوبائی وزیر صحت کی میڈیا ٹاک

0
111

(پاکستان ٹوڈے) آئین شکن ایوان صدر سے رخصت ہو گا، خوشی کی بات ہے کہ آئین ساز کی ایوان صدر میں واپسی ہو گی، 5 برسوں کے دوران عارف علوی نے ایوان صدر میں شرمناک کردار ادا کیا۔

صدر آئین پاکستان کا وفادار ہوتا یے کسی سیاسی جماعت کا نہیں، عارف علوی نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے قلابے مارے وہ تاریخ میں مزاحیہ انداز میں لکھے جائیں گے، بات ضرورت اور محبت کی نہیں۔

دونوں لیڈروں نے پاکستان کو آگے بڑھانے کے لئے مفاہمت کی بات کی، دونون لیڈراں نے سیاسی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔

جب الیکشن میں حریف تھے تو اپنی اپنی سیاسی جماعت کا ایجنڈا بیان کرتے رہے، اب پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ملکی معیشت کو چلانے کے لئے مفاہمت کا راستہ اختیار کیا، صدر عارف علوی اپنا نام تاریخ میں کالے حروف سے درج کر لیا، دونوں پارٹیوں کا ایجنڈا ذاتی نہیں صرف پاکستان ہے۔

Leave a reply