خواہش ہے میری شادی پاکستانی مرد سے نہیں بلکہ غیر ملکی شخص سے ہو، سعیدہ امتیاز

0
103

پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ سعیدہ امتیازنےکہاہےکہ خواہش ہے کہ میری شادی پاکستانی مرد سے نہ ہو اس کے بجائے غیر ملکی شخص سے ہو۔
حال ہی میں اداکارہ سعیدہ امتیازنےایک نجی ٹی وی کےپروگرام میں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراُنہوں نےاپنےشریک حیات سےمتعلق خیالات کا اظہار کیا اورمردوں کے غیر ازدواجی تعلقات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ شادی کیلئے 2 لوگوں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے میرے نزدیک ارینج میرج ڈراؤنی ہے، اس لئے میں لو پلس ارینج میرج کروں گی، میری خواہش ہے کہ میری شادی پاکستانی مرد سے نہ ہو اس کے بجائے غیر ملکی شخص سے ہو۔
سعیدہ امتیازکامزیدکہناتھاکہ میرے بھائی اور بہنیں نیویارک میں رہتے ہیں، وہاں مردوں کو ایک شادی کے ساتھ دوسری شادی کی اجازت نہیں۔پاکستانی مردوں کی اکثریت بے وفا ہے، اس کے برعکس دوسرے ممالک کے مر دحضرات میں بے وفائی کم پائی جاتی ہے۔
اداکارہ کا مزیدکہنا تھا کہ میں نے ایسی بھی کہانیاں سنی ہیں جہاں ایک بہن نے اپنی ہی بہن کے منگیتر سے شادی کرلی لہٰذا لڑکیوں کو شادی شدہ مردوں کے بجائے کنوارے لڑکوں سے تعلقات استوار کرنے چاہئیں تاکہ کسی دوسری لڑکی کا گھر نہ خراب ہو۔
سعیدہ امتیازکاگفتگوجاری رکھتےہوئےکہناتھاکہ اگرمجھےکوئی شادی شدہ مرد پیغام بھیجے تو میرا ان کو یہی جواب ہوتا ہے کہ میں ان پیغامات کے سکرین شاٹس آپ کی بیگم کو بھیج دوں گی اس کے بعد وہ مرد حضرات ڈر جاتے ہیں۔

Leave a reply