خوشخبری:آئی ٹی سیکٹرکی برآمدات میں 18فیصداضافہ، رپورٹ جاری

0
4

جنوری2024کی نسبت جنوری2025میں آئی ٹی سیکٹربرآمدات میں 18فیصداضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک نےرپورٹ جاری کردی۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کےمطابق جنوری 2025میں آئی ٹی سیکٹرکی برآمدات 31کروڑ30لاکھ ڈالرہیں،جنوری 2024میں آئی ٹی سیکٹرکی برآمدات 26.50کروڑ ڈالرتھیں،دسمبر2024میں آئی ٹی سیکٹربرآمدات 34کروڑ 80لاکھ ڈالرریکارڈتھیں،آئی ٹی سیکٹرکی برآمدات میں ماہانہ10فیصدکمی جبکہ سالانہ 18فیصدبڑھی۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ آئی ٹی سیکٹرکی برآمدات میں45فیصدحصہ خدمات کےشعبےسےرہا،رواں مالی سال کے7ماہ میں آئی ٹی سیکٹرکی برآمدات 26فیصد کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال کے7ماہ میں آئی ٹی سیکٹربرآمدات 2ارب 17 کروڑ ڈالرسےتجاویزکرگئی،گزشتہ مالی سال کے7ماہ میں آئی ٹی سیکٹرکی برآمدات 1ارب 72کروڑڈالر رہی تھی۔

Leave a reply