خیبرپختونخواحکومت کاڈینگی کےخاتمےکیلئےخصوصی مہم چلانےکافیصلہ

0
9

خیبرپختونخواحکومت نے ڈینگی  کے خاتمے کیلئے خصوصی مہم چلانےکافیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی زیرصدارت ڈینگی سےمتعلق اجلاس منعقدہواجس میں سہیل آفریدی نے تمام محکموں کوڈینگی ایکشن پلان پرعملدرآمدکی ہدایت کی۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کاکہناتھاکہ حساس اضلاع میں جنوری سےگھرگھرآگاہی مہم شروع کی جائے،شعبہ صحت کی خامیوں کودورکرکےعوامی اعتمادبحال کرنا ہے، تمام  محکمے ڈینگی ایکشن پلان پرعملدرآمدکی رپورٹ پیش کریں۔
سہیل آفریدی کامزیدکہناتھاکہ اشتہارات میں کسی بھی سیاسی شخصیت کی تصویرکی اجازت نہیں ہوگی،آ گاہی مہم میں اراکین اسمبلی اوربلدیاتی نمائندوں کوشامل کیا جائے،مریض کوہسپتال میں سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔

Leave a reply