انسان کتنے برسوں بعد مریخ پر پہلا قدم رکھ سکیں گے؟ایلون مسک نے بتا دیا

انسان کتنے برسوں بعد مریخ پر پہلا قدم رکھ سکیں گے؟سٹار شپ راکٹ 2026 کے آخر میں سرخ سیارے کیلئے ایک مرتبہ پھر روانہ ہوگا۔ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔
دنیا کے امیر ترین شخص ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے 2026 کیلئے سٹار شپ کے مریخ مشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2029 تک مریخ پرانسانی لینڈنگ ممکن ہے۔
سپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ سٹار شپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کیلئے روانہ ہوگا۔ خلائی جہاز ٹیسلا کے ہیومنائیڈ روبوٹ آپٹیمس کو بھی جہاز میں لے جائے گا۔
ایلون مسک کے بقول ’’سٹار شپ اگلے سال کے آخر میں مریخ کیلئے روانہ ہوگا، جو آپٹیمس کو لیکر جائے گی، اگر یہ لینڈنگ کامیاب رہی ، تو مریخ پر پہلا انسانی قدم 2029 تک رکھا جاسکے گا ،تاہم سال2031 کا امکان زیادہ ہے۔مریخ کی سرخ رنگت کی وجہ سے اسے سرخ سیارہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ سرخ رنگ مریخ کی سطح پر آئرن آکسائڈ کی کثرت کی وجہ سے ہے، مریخ کی سرخی مائل رنگت اسے کھلی آنکھ سے نظر آنیوالے دوسرے اجسامِ فلکی سے ممتاز کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق مریخ ایک زمین مماثل سیارہ ہے، جو زمین کی نسبت ہلکا کرہ ٔہوائی رکھتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ انسان سرخ سیارے مریخ کو تسخیر کرنے کیلئے کوشاں ہے، جس میں ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کا سٹار شپ مشن پیش پیش ہے۔سٹار شپ کے اب تک 8 لانچنگ ٹیسٹ ہوچکے ، سٹار شپ کرافٹ کی سب سے حالیہ لانچنگ رواں ماہ7 مارچ کوکی گئی، تاہم سپیس شپ خلا میں روانہ ہونے کے چند منٹ بعد پھٹ گیا تھا،مگر اس کے باوجودایلون مسک مشن کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
میاں نواز شریف آج رات چائنہ جائیں گے
اپریل 22, 2024 -
کےپی میں یونیورسٹیزکاچانسلرکون؟ترمیمی بل منظور
دسمبر 6, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔