سیکیورٹی خدشات کے باعث پنجاب میں دفعہ 144میں مزید 30روز کی توسیع

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی ہے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلے مقامات پر ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی مزید 30 دن کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق اس پابندی کا مقصد غیر قانونی فضائی سرگرمیوں کی روک تھام اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














