ملکی معیشت مستحکم، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ، پنجاب سرفہرست

پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جہاں مئی کے دوران 3 ہزار 161 نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیا۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 97 ہزار 239 ہو گئی ہے۔
کمیشن نے بتایا کہ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے عمل میں ڈیجیٹل نظام کا استعمال نمایاں رہا اور تقریباً 99 فیصد رجسٹریشن آن لائن مکمل کی گئیں، جو کاروباری شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن کی بڑھتی ہوئی رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔
صوبائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 1,643 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ اسلام آباد میں 596 اور سندھ میں 479 نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیا۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں 260، گلگت بلتستان میں 112 اور بلوچستان میں 71 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ملک میں کاروباری اعتماد اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا مثبت اشارہ ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














