
خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخاب میں حکومت 6 اور اپوزیشن 5 نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کی تمام 11 نشستوں کےنتائج مکمل ہوگئے۔7جنرل نشستوں پرپی ٹی آئی کے 4 اور اپوزیشن کے3سینیٹرکامیاب قرارپائے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق پی ٹی آئی کےمرادسعیدجنرل نشست پر26ووٹ لےکرسینیٹرمنتخب ہوگئےجبکہ پی ٹی آئی کےفیصل جاوید، مرزامحمد آفریدی اورنورالحق قادری بھی جنرل نشست پرمنتخب ہوگئے۔تحریک انصاف کےفیصل جاویدنے22،مرزاآفریدی نے21اورنورالحق قادری نے21ووٹ لیے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق خیبرپختونخواسےخواتین کی نشستوں پرحکومتی امیدوارروبینہ ناز89ووٹ لےکرکامیاب ہوئیں جبکہ خواتین کی دوسری نشست پرپیپلزپارٹی کی روبینہ خالد52ووٹ لےکرسینیٹرمنتخب ہوگئیں۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق مسلم لیگ( ن) کےنیازاحمد،پیپلزپارٹی کےطلحہ محموداورجےیوآئی کےعطاالحق جنرل نشستوں پرکامیاب ہوگئے۔جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پرحکومتی امیدوار اعظم سواتی اورجےیوآئی کےدلاورخان کامیاب ہوئے،حکومتی امیدواراعظم سواتی نے89اورجےیوآئی کےدلاورخان نے 54ووٹ حاصل کیے۔
واضح رہےکہ حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان انتخابات سےقبل بھی سینیٹرزکوبلامقابلہ منتخب کرانے کے لئےمعاہدےکےتحت ایک فارمولاتیارکیاگیاتھاجس کےمطابق پی ٹی آئی کو6اور(ن)لیگ ،پیپلزپارٹی اور جے یوآئی کو5نشستیں ملنی تھی مگرپی ٹی آئی کےناراض ارکان نےکاغذات نامزدگی واپس لینے سے انکار کر دیاتھاجس کی وجہ سےالیکشن کرواناپڑا۔
پنجاب میں ڈرائیونگ کی عمر16سال مقررکردی گئی
دسمبر 4, 2025پنجاب میں 25سال بعدبسنت کے تہوار کی واپسی
دسمبر 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مہوش حیات نےشادی کیلئےدولہاکی خصوصات بتادیں
جون 30, 2025 -
طلسماتی آواز کے مالک شہنشاہ غزل مہدی حسن
مئی 4, 2024 -
اسلام آباد اورکراچی میں دفعہ144نافذ
نومبر 19, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














