خیبرپختونخواکابینہ میں اختلافات:صوبائی وزیرشکیل خان مستعفی

0
52

خیبرپختونخواکابینہ میں اختلافات شدت اختیارکرگئے، صوبائی وزیر برائے سی اینڈ ڈبلیو شکیل خان نےاپنےعہدےسےاستعفیٰ دےدیا۔
شکیل خان نےاپنااستعفیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکوبھیج دیا۔
شکیل خان نےاستعفیٰ دینےکی وجوہات بھی بتادیں۔
صوبائی وزیر شکیل خان نےاستعفیٰ میں لکھاکہ کرپشن کے خاتمے اور انٹی اسٹیبلشمنٹ ہونے پر ہمیں ووٹ ملا، صوبہ کوئی اور چلا رہا ہے،وزیراعلیٰ کسی اور کے اشاروں پر کام کررہے ہیں،وزیراعلیٰ میرے محکمے میں مداخلت کر رہے تھے، بانی پی ٹی آئی نے عمرایوب کو بھی کہا کہ علی امین اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر چل رہا ہے تو استعفیٰ دیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملا ہوا ہے، اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے۔
انہوں نےاستعفیٰ میں مزیدلکھاکہ  وزیراعلیٰ سے اختلاف اصولوں پر ہے،میرا ووٹ بانی پی ٹی آئی کا ہے، صوبائی حکومت اپنے بنیادی اصولوں اور وعدوں پر سمجھوتہ کر رہی ہے، صوبائی حکومت اپنے اصولی موقف سے ایک قدم پیچھے ہٹ گئی ہے،خراب حکمرانی اور بدعنوانی نے پارٹی منشور کو تباہ کر دیا ہے،میں اپنے آپ کو تمام فورمز پر احتساب کے سامنے پیش کرتا ہوں، میں بیڈ گورننس، بدانتظامی اور بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کروں گا، میں کابینہ سے استعفیٰ دینے کی وجوہات ایوان میں بیان کروں گا۔

Leave a reply