خیبرپختونخوا: عیدالاضحی پر سیاحتی مقامات کے کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ

0
13

سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدام،خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر خصوصی انتظام ،صوبائی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کیلئے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے عیدالاضحی کے تعطیلات کے دوران خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے جن سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز بنائے گئے ہیں، ان میں شاران، وادیٔ کاغان، ٹھنڈیانی ،ایبٹ آباد، بمبوریت کیلاش، یارخون لشٹ اپر چترال، سرلاسپور اپر چترال، گبین جبہ اور سلاتن وادیٔ سوات، ملکہ مہابن اور شہید سر بونیر، الائی میدان بٹگرام، یخ تنگئی شانگلہ سمیت سمانہ اورکزئی کے علاقے شامل ہیں۔
بلاشبہ خیبر پختونخوا حکومت کے اس اقدام سے صوبے بھر میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

Leave a reply