خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے اشتراک سے 2ہزار سالہ تاریخی قاقلشت فیسٹیول 2024 سج گیا۔

0
57

پاکستان ٹوڈے: فیسٹیول کا افتتاح ڈپٹی کمشنر اپر چترال عرفان الدین نے کیا۔۔۔ تین روزہ قاقلشت فیسٹیول میں مختلف ثقافتی اور کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیسٹیول میں فٹبال، والی بال، رسہ کشی اور کرکٹ سمیت ثقافتی کھیل بڈی دیک، نشانہ بازی، پولو، پٹک دیک اور شاپیر کڑی کھیلے جائیں گے۔قاقلشت فیسٹیول میں پیرا گلائیڈنگ کا مظاہرہ اور جیپ ریلی کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ قاقلشت فیسٹیول میں لوئر چترال اور اپر چترال سے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔

قاقلشت فیسٹیول میں سیاحوں کی تفریح کیلئے ثقافتی رقص اور محفل موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے اور ثقافتی دستکاریوں سمیت روایتی کھانوں کےبھی سٹالز لگائے گئے ہیں ۔

Leave a reply