خیبر پختونخوا :سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ

تعلیم کے فروغ کا سلسلہ ،سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ،خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم کرکے اس کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے اعلامیےمیں بی ایس پروگرامز میں شامل متعدد مضامین غیر ضروری قرار دیئے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق صوبے کے 36 کالجز میں مختلف مضامین میں بی ایس ڈگری ختم کر دیا گیا ہے۔بند کئے جانیوالے پروگرامز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں پشتو، پولیٹیکل سائنس، اردو، پاک اسٹڈی اور دیگر مضامین شامل ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بی ایس پروگرام میں انرولمنٹ کم اور ڈراپ آؤٹ شرح بہت زیادہ ہے ۔ غیر ضروری مضامین کی جگہ مارکیٹ سے ہم آہنگ مضامین شامل کیے جائیں گے۔