خیبر پختونخوا: سکولوں میں ٹیکسٹ بک بینک بنانے کا فیصلہ

0
95

پاکستان ٹوڈے: طلبا کیلئے خوشخبری , محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سرکاری کتب کے ضیاع کی روک تھام کے لیے سکولوں میں ٹیکسٹ بک بینک بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کتابیں ایشو کرنے اور وصولی کا اندراج رجسٹر میں کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں میں طلبا کو دی جانے والی مفت کتابوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لیے سکولوں میں ٹیکسٹ بک بنک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹیکسٹ بک بینک کے لیے سکولوں میں علیحدہ کمرا مختص کیا جائے، سرکاری کتابیں ایشو کرنے اور وصولی کا اندراج رجسٹر میں کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ٹیکسٹ بک بینک کے لیے خصوصی طور پر ایک بندے کو تعینات کیا جائے، سرکاری کتب طلبا کا حق ہے، صرف داخل طلبا کو کتب جاری کی جائیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق فیصلہ سرکاری کتب کے بازار میں دستیابی کی شکایات کے ازالے کے لیے کیا گیا، ٹیکسٹ بک بینک بنانے کا مقصد ہر بچے تک مفت کتاب پہنچانا ہے۔

Leave a reply