خیبر پختونخوا : پی ایم ایس امتحان کیلئے عمر کی حد 30 سے 35 سال کر دی گئی

مقابلےکے امتحانات دینے والے طلبا وطالبات کیلئے خوشخبری،خیبر پختونخوا کے پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مقابلے کے امتحانات کیلئے عمر کی حد بڑھا دی گئی۔
پی ایم ایس امتحان دینے کیلئے عمر کی حد میں پانچ سال کا اضافہ کر دیاگیا۔اس حوالے سے ڈائریکٹر امتحانات پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ اعلامیےکے مطابق پرووینشل مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) کے مقابلے کے امتحانات کیلئے امیدواروں کی عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ 2 برسوں کیلئے پی ایم ایس ٹیسٹ کے مواقع بھی 3 سے بڑھا کر 4 کر دیے گئے ہیں، جبکہ پبلک سروس کمیشن کے حالیہ اشتہار کی آخری تاریخ میں توسیع کر کے 7 مارچ کر دی گئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب اسمبلی کااجلاس طلب:نوٹیفکیشن جاری
اگست 3, 2024 -
ڈالرکےمقابلےمیں روپیہ تگڑا
اگست 1, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔