دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں نشے میں دھت مسافر نے عملے کے رکن کو گھونسہ دے مارا

0
143

پاکستان ٹوڈے: ذرائع کے مطابق دبئی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آنے والے نجی ائرلائن کی ایک پرواز میں شراب کے نشے میں دھت مسافر نے ہنگامہ آرائی کی اور دوران پرواز عملے کے ایک رکن کو گھونسہ دے مارا۔

بعد ازاں ائرلائن اسٹاف نے مسافر کو قابو کرکے طیارے میں بٹھائے رکھا۔پائلٹ کے کنٹرول ٹاور کو آگاہ کیے جانے پر نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر سے ایس ایف کو الرٹ کردیاگیا اور طیارے کی لینڈنگ کےبعد حسن نامی مسافر کو ہتھکڑی لگا کر تحویل میں لے کر طیارے سے اتارا گیا ۔

 

نشے میں دھت مسافر کو کڑی نگرانی میں اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کرکے پوچھ گچھ کی گئی۔ مسافر نے ائرلائن انتظامیہ سے تحریری معافی مانگ لی، جس پر اسے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مسافر اسلام آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

Leave a reply