دبئی: ویزے کی تجدید کو آسان اور تیز تر بنانے کیلئے نیا نظام متعارف

0
22

دبئی جانیوالےسیاحوں اور پاکستانیوں کیلئے اہم خبر،متحدہ عرب امارات کی اہم ترین ریاست اور دنیا بھر کے سیاحوں کے پسندیدہ شہر دبئی میں رہائشیوں کیلئے ویزا کی تجدید گھر بیٹھے چند منٹوں میں اور اپنے فون سے چند کلکس میں کرانا ممکن ہوگیا۔
امارتی حکومت کی جانب سے دبئی ویزا کی تجدید کو آسان اور تیز تر بنانے کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا گیا ۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) نے ’’سلامہ‘‘ کے نام سے ایک آن لائن پلیٹ فارم لانچ کیا ہے، جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے کام کرتا ہے۔اس حوالے سے اہم اعلان جی ڈی آر ایف اے کے ہیڈکوارٹر الجفیلیہ میں منعقدہ چوتھے سالانہ میڈیا کونسل کے دوران کیا گیا۔
’’سلامہ‘‘ کے ذریعے دبئی کے رہائشی اپنے اور اہل خانہ کے ویزوں کی منٹوں میں تجدید کرواسکتے ہیں۔ صارفین لاگ اِن کر کے تجدید کی مدت منتخب کرسکتے ہیں، فیس ادا کرسکتے ہیں اور اپڈیٹ شدہ دستاویزات ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
اس عمل میں کاغذی کارروائی اور لمبی قطاروں سے چھٹکارہ مل جائے گا۔یہ پلیٹ فارم صارفین کو ویزا کی مدت ختم ہونے کی تاریخ سے پہلے نوٹی فکیشن بھیجے گا اور اہل خانہ کے ویزوں کی مدت ختم ہونے سے پہلے بھی آگاہ کرے گا۔
یوں دبئی حکومت کوامارات آنےکے خواہشمند سیاحوں کیلئے آن لائن سروس کو مزید بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a reply