دبئی کی پہچان برج خلیفہ کا حقیقی مالک کون ہے؟

0
55

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی پہچان برج خلیفہ عمارت کا مالک کون ہے؟ دنیا بھر میں مشہور آئیکونک لینڈ مارک اور سیاحتی مقامات میں سے ایک برج الخلیفہ کے حوالے سے دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں ۔
دبئی کا جب بھی ذکرآتا ہے، تو دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کا نام بھی ذہن میں ضرور آتا ہے۔163 منزلہ اور 828 میٹر کی حیرت انگیز بلندی والی یہ عمارت طرزِ تعمیر میں ایک شاہکاراور بہترین نمونہ ہے۔ اس کی تعمیر 2004 میں شروع ہوئی اور 2010 میں مکمل ہوئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک بہت کم لوگوں کو پتا ہے کہ اس شاندار عمارت کا حقیقی مالک کون ہے۔برج خلیفہ ایک معروف رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی ایمار پراپرٹیز کی ملکیت ہے، جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں واقع ایک مشہور رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی ہے۔
ایمار پراپرٹیز کے چیئرمین محمد الابار ہیں، جو ایک صاحب ِ بصیرت شخص ہیں، جنہوں نے اس شاندار منصوبے کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق برج الخلیفہ کی تخلیق ایک مشترکہ کاوش ہے، جس میں تین بڑی کمپنیوں نے تعمیراتی کام میں مہارت کے حوالے سے اپنا حصہ ڈالا۔ ان کمپنیوں میں جنوبی کوریا کی سام سنگ سی اینڈ ٹی، بیلجیئم کی بی ای ایس آئی ایکس اور یو اے ای کی عرب ٹیک شامل ہیں۔

Leave a reply