دریاؤں اوربیراجوں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری

0
2

واپڈانےدریاؤں اوربیراجوں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری کردی۔
ترجمان واپڈا کےمطابق منگلاکےمقام پردریائےجہلم میں پانی کی آمد 46 ہزار کیوسک جبکہ پانی کااخراج 7ہزار400کیوسک ،اُدھرچشمہ بیراج میں پانی کی آمد4لاکھ72ہزار400کیوسک ہے،چشمہ بیراج سےپانی کااخراج 4لاکھ 54ہزار600کیوسک ہے۔دوسری جانب ہیڈمرالہ کےمقام پردریائےچناب میں پانی کی آمد67 ہزار500کیوسک،جبکہ پانی کااخراج 4لاکھ 54 ہزار 600کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کاکہناہےکہ ہیڈمرالہ کےمقام پردریائےچناب میں پانی کی آمد 67ہزار500کیوسک اور پانی کااخراج 49ہزارکیوسک ہے،نوشہرہ کےمقام پردریائےکابل میں پانی کی آمد53ہزار900کیوسک،جبکہ پانی کااخراج 53ہزار900کیوسک رہا۔
ترجمان واپڈاکامزیدکہناہےکہ تربیلاریزوائرمیں پانی کی سطح 1549فٹ اورذخیرہ 56 لاکھ 71 ہزار ایکڑفٹ،منگلاریزوائرمیں پانی کی سطح 1216.55 فٹ اورذخیرہ53لاکھ61ہزارایکڑفٹ ہے،چشمہ ریزوائرمیں پانی کی سطح 639.50فٹ اورذخیرہ19ہزارایکڑفٹ ہے ،جبکہ تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائرمیں پانی کاذخیرہ ایک کروڑ10لاکھ 51ہزارایکڑفٹ ہے۔

Leave a reply