دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےکہاہےکہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے پشاور گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف کوسیکیورٹی صورتحال اورانسداددہشتگردی آپریشنزپربریفنگ دی گئی۔اس موقع پروزیراعلیٰ کےپی اورفیلڈکمانڈرزبھی موجودتھے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےشہدااورغازیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف کاخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ مادروطن کےدفاع کےلئے شہدا نےغیرمعمولی قربانیاں دیں،قربانیاں افواج،قانون نافذکرنےوالےاداروں کےغیرمتزلزل عزم کاثبوت ہیں،جوانوں کی قربانیاں ہمارے قومی عزم کی بنیاد ہیں، دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے، فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی۔
آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف کادورہ پشاورنیشنل ایپکس کمیٹی کےاجلاس کاتسلسل ہے،سپہ سالارکادورہ صوبائی ایپکس کمیٹی کےآئندہ اجلاس کی تیاری کےلئے ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بابر اعوان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیاسے گفتگو
مارچ 21, 2024 -
وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا کا پور بیان
اپریل 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔