دشمن کی جارحیت کیخلاف قوم’’ بینان مرصوص‘‘ کی مانندکھڑی رہی، صدرمملکت

0
24

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ دشمن کی جارحیت کیخلاف قوم’’ بینان مرصوص‘‘ کی مانند کھڑی رہی،ہم ثابت قدم اورمتحدرہےاوروقارکےساتھ فتح یاب ہوئے۔
صدرآصف زرداری کایوم تشکرپرپیغام میں کہناتھاکہ رب ذوالجلال کاشکر گزار ہوں کہ اس نازک گھڑی میں فتح سےنوازا،کامیابی پرپاکستان کی مسلح افواج کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ،یہ صرف پاکستان کی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے،مجھےاپنی مسلح افواج پرفخرہے۔افواج نےبھارتی اشتعال انگیزی کانہایت پیشہ ورانہ اندازمیں جواب دیا،افواج نےدرستی اورقوت کےساتھ بھارت کو جواب دیا۔
صدر مملکت کامزیدکہناتھاکہ دشمن کی جارحیت کیخلاف قوم ’’بینان مرصوص‘‘ کی مانندکھڑی رہی،ہم ثابت قدم اورمتحدرہےاوروقارکےساتھ فتح یاب ہوئے، مجھےخوشی ہےکہ دنیانےپاکستان کےصبروتحمل کا اعتراف کیا،دنیانےہماری آپریشنل مہارت کوبھی تسلیم کیا،ہماری آپریشنل مہارت نےدشمن کوجارحیت سے بازآنےپرمجبورکیا،ہم ثابت قدم اورمتحدرہےاوروقارکےساتھ فتح یاب ہوئے۔
اپنےپیغام میں اُن کاکہناتھاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہےاورکسی کےخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،کسی کوشک نہیں ہوناچاہیےپاکستان اپنی خودمختاری پرسمجھوتہ نہیں کرےگا،پاکستان جغرافیائی سالمیت اور قومی مفادات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا،ہماری سرزمین کےخلاف کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دیا جائے گا،ہم اپنےخطےمیں امن کےخواہاں ہیں ،خطےمیں امن واستحکام کیلئے ہمارے عزم کوہرگز کمزوری نہ سمجھاجائے،سندھ طاس معاہدےکی یکطرفہ معطلی مسترد کرتےہیں،معاہدےمیں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجودنہیں۔
صدرمملکت کامزیدکہناتھاکہ اپنی جانوں کانذرانہ دےکروطن عزیزکادفاع کرنے والوں کوسلام پیش کرتے ہیں،شہداکی قربانیوں کوہمیشہ یادرکھا جائےگا ،مادروطن کےایک ایک انچ کےدفاع کیلئےچٹان کی مانندڈٹےرہیں گے۔

Leave a reply