وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ دعاہے2025میں سیاسی،معاشی ا ورامن وامان کےبحرانوں پرقابو پانےکےلئےمثبت پیش رفت ہو۔
وزیراعظم شہبازشریف کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ نئے سال کےآغاز پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتاہوں، دعا ہے نئے سال میں ہم انفرادی اور اجتماعی غلطیوں کو سدھار کر نئی شروعات کریں۔ دعا ہے 2025 کا سورج ترقی وخوشحالی کی نوید لےکرطلوع ہو۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم 2025 میں داخل ہو رہے ہیں اور معیشت کو خود انحصاری کی پٹری پر ڈال چکے ہیں، آج کے دن ہم ایک مستحکم ،روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ 2024 میں دنیا کو معاشی،سیاسی اور امن و امان کے بحرانوں کا سامنا رہا، دعا ہے نئےسال میں ان بحرانوں پر قابو پانے کے لیے مثبت پیش رفت ہو۔ 2024 کے دوران ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہوئے، بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا، دوست اور برادر ممالک سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے، 2024 میں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن پر کام کا آغاز ہوا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ 2024 کا سال فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حوالے سے بدترین سال رہا، اسرائیلی قابض افواج نے ظلم کی وہ داستانیں رقم کیں جن کی مثال حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی ہمارے مظلوم بھائی اور بہنیں بھارتی قابض افواج کی بربریت کا شکار رہے، امید ہے 2025 میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر اپنی آزادی کی جدوجہد میں کامیاب ہوں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان کا3روزہ دورہ مکمل کرکےبیلاروس کےصدرواپس روانہ
نومبر 27, 2024 -
سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے گیس شیڈول جاری
مارچ 7, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔