دفتر خارجہ: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقاتوں میں سی پیک سمیت سرمایہ کاری کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا

0
55

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقاتوں میں سی پیک سمیت سرمایہ کاری کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، خطے اور سرمایہ میں امن پر اتفاق ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ملاقاتوں میں سی پیک کے دوسرےحصے پر کام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، پاکستان اور چین کے درمیان علاقائی امن و استحکام سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی حکام سے ملاقاتوں میں دہشتگردی سمیت امن کو سبوتاژ کرنے والی قوتوں کے خاتمے کا عزم کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینی حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، پاکستان فلسطین کی اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت سے متعلق جنرل اسمبلی کی قرار داد کا خیر مقدم کرتا ہے۔

Leave a reply