دنیائے موسیقی کے بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کوبچھڑے28برس بیت گئے

0
2

دنیائے موسیقی کے بادشاہ اور فن قوالی کو نئی جہت دینے والے استاد نصرت فتح علی خان کو ہم سے جدا ہوئے 28 برس بیت گئے، ان کی بنائی دھنیں اور آواز آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔
کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے نصرت فتح علی خان1948 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور انہوں نے عارفانہ کلام، گیتوں، غزلوں اور قوالیوں سے دنیا کو اپنا گرویدہ بنایا۔
نصرت فتح علی خان نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کرایا جسے خوب پزیرائی ملی۔ان کی قوالیوں کے 125 البمز ریلیز ہوئے جس کے باعث ان کا نام گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں درج ہواجبکہ ٹائم میگزین نے 2006 میں ایشین ہیروز کی فہرست میں ان کا نام شامل کیا۔
لیجنڈری گلوکار و موسیقار نصرت فتح علی خان نے کئی مشہور شعرا کے لکھے گیت گائے۔عالمی سطح پر انہیں ورلڈ میوزک آرٹ اینڈ ڈانس فیسٹول سے شہرت ملی جس کے بعد ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔
موسیقی کی دنیا میں نئے انداز اپنانے اور قوالی کومشرق سے مغرب تک مقبول بنانےوالےاستاد نصرت فتح علی خان نےپرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی اعزازت اپنےنام کئے۔ پاکستانی میوزک کا یہ تابناک ستارہ گردوں کے عارضے میں مبتلا ہوکر 48 سال کی عمر میں 16 اگست 1997 کو ہمیشہ کیلئےغروب ہوگیا لیکن وہ اپنی آواز اورموسیقی کے ذریعے آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔

Leave a reply