دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بڑھنے لگے

0
31

معمول سے زیادہ بارشیں اور شدید گرمی کی لہر۔

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بڑھنے لگے۔ سری لنکا میں مون سون بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے کروڑوں کانقصان ہو ا، دارالحکومت کولمبو سمیت سری لنکا کے 7 اضلاع کو سیلاب کی صورتحال کا سامنا ہے۔

اور 19 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔ جنوبی افریقامیں بھی طوفانی بارشوں کے باعث ایسٹرن کیپ کو سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا ہے ۔بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں بھی جون میں ہونیوالی بارشوں کا 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جبکہ جرمنی کے جنوبی علاقوں میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں، ریاست باواریا اور باڈن ورٹمبرگ کے متعدد علاقوں میں سیلابی پانی جمع ہو گیا، شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور ڈیم تک ٹوٹ گئے۔

ان تمام واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں اور گرمی کی لہر کی اس بات کی نشاندہی ہے کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات بڑھنے لگے ہیں۔

Leave a reply