دنیا میں سستی ترین بجلی فراہم کرنیوالے ممالک کون سے ہیں؟

سستی ترین بجلی فراہم کرنیوالے ممالک کون کون سے ہیں؟دنیا کے کچھ ممالک میں بجلی دیگر کے مقابلے میں انتہائی سستی کیوں ہے؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں۔
بجلی کی قیمتیں بلاشبہ ایک ملک سے دوسرے ملک میں بڑے پیمانے پر مختلف ہو سکتی ہیں، تاہم پٹرول کی عالمی قیمتوں کے اعداد و شمار کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک انٹرنیشنل گروپ نے بجلی کی سستی قیمتوں فراہمی کرنیوالے ممالک کی فہرست تیار کی ہے ، جس کے مطابق دنیا بھر میں سب سے سستی بجلی ایران کی ہے، جس کی قیمت 0.002 ڈالر فی کلو واٹ ہے۔
ایران میں توانائی زیادہ تر ریاست کے زیر کنٹرول ہے اور ایرانی حکومت بجلی کی قیمتوں پر بھاری سبسڈی بھی فراہم کرتی ہے۔ ایران کے بعد ملک ِشام میں بجلی، دنیا بھر میں دوسرے نمبر پرسستی ترین ہے، جس کی قیمت 0.003 ڈالر فی کلو واٹ ہے، یہاں بھی توانائی کا شعبہ بڑی حد تک حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ اسی طرح کیوبا میں مشترکہ طور پر دنیا میں تیسری سب سے سستی بجلی ہے، جس کی لاگت 0.006 ڈالر فی کلو واٹ ہے، جبکہ سوڈان میں بھی اسی ریٹ پر بجلی فراہم کی جاتی ہے، جس کی بڑی وجہ سوڈان کے پاس تیل اور قدرتی گیس سمیت دیگر وسائل کی فراوانی ہے۔