دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ کہاں بنایا جارہا ہے؟تفصیلا ت سامنےآگئیں
ہوا بازی کی صنعت میں بڑی پیشرفت،دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ کہاں بنایا جارہا ہے؟اور یہ ہوائی اڈا کب فعال ہو گا؟تفصیلات منظر عام پرآ گئیں۔
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا کنگ سلمان انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2030 میں فعال ہوجائے گا۔ یہ ایئرپورٹ ریاض، سعودی عرب میں واقع ہے، جس میں چھ بڑے رن وے ہوں گے۔57 مربع کلومیٹر پر پھیلے ہوئے ہوائی اڈے میں 12 مربع کلومیٹر پر محیط ریٹیل آؤٹ لیٹس شامل ہوں گے، جس سے مسافر اپنی پروازوں کے انتظار کے دوران خریداری کر سکیں گے۔
اس انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سالانہ 120 ملین مسافروں کی آمد اور روانگی کا تخمینہ لگایا گیا ہے،جبکہ 2050 تک اس کی گنجائش 185 ملین تک بڑھنے کی توقع ہے۔یہ بڑا منصوبہ سعودی عرب کی سیاحت کو فروغ دینے اور ریاض شہر کو عالمی سطح پر دس بڑے شہروں کی معیشتوں میں سے ایک میں تبدیل کرنے کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔
فی الحال، دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے، جسے دمام ایئرپورٹ بھی کہا جاتا ہے، جسے 1999 میں کھولا گیا تھا، یہ 37 ایئر لائنز کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے، جو ہر سال 10 ملین سے زیادہ مسافروں کوسفری سہولیات فراہم کرتا ہے۔
جاپان میں 26 ارب ڈالر مالیت کا خزانہ دریافت
جنوری 23, 2025دنیا کے14 ممالک سے گزرنے والی سب سے طویل سڑک
جنوری 23, 2025امریکی صدربننےکےبعدڈونلڈٹرمپ کےایگزیکٹوآرڈرچیلنج
جنوری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:نیوزی لینڈکےہاتھوں بھارت کوشکست
اکتوبر 5, 2024 -
سندھ حکومت کاارشدکےکوچ اوروالدہ کیلئےانعام کااعلان
اگست 15, 2024 -
مائیکل جیکسن کس کے قرض دار تھے؟ حیران کن انکشافات
جون 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔