دنیا کا پہلا اے آئی ڈاکٹر کس مسلم ملک میں کام کر رہا ہے؟

0
1

شعبہ طب میں انقلاب برپا، دنیا کے پہلے اے آئی ڈاکٹر نے اپنا کام شروع کر دیا ۔مریضوں کا معائنہ کرنیوالا یہ اے آئی ڈاکٹرکس مسلم ملک میں کام کر رہا ہے؟دلچسپ اور حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ایک چینی کمپنی نے حال ہی میں دنیا کا پہلا اے آئی کلینک سعودی عرب میں کھولا ہے، جہاں آرٹی فیشل انٹیلی جینس ٹیکنالوجی کی مدد سےمریضوں کے امراض کی تشخیص کی جاتی ہے۔اس اقدام کو طب کے شعبے میں انسانی ڈاکٹروں کو بدلنے کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔
شنگھائی سے تعلق رکھنے والی میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی سینی اے آئی( Synyi AI )کی جانب سے اس ٹرائل پروگرام کو سعودی عرب کے مشرقی خطے الاحسا میں اپریل 2025 میں مقامی الموسیٰ ہیلتھ گروپ کے اشتراک سے شروع کیا گیا۔اس پائلٹ پروگرام میں ایک اے آئی ڈاکٹر امراض کی تشخیص کرکے ادویات تجویز کرتا ہے۔
یہ اے آئی ڈاکٹر بالکل کسی انسانی ڈاکٹر کی طرح کام کرتا ہے اور اس اے آئی ڈاکٹر کا نام ڈاکٹر ہیوا ہے۔جب مریض اس اے آئی کلینک میں آتے ہیں تو انہیں ایک ٹیبلیٹ کمپیوٹر کے ذریعے اپنی علامات کی وضاحت اے آئی ڈاکٹر کو کرنے کا کہا جاتا ہے۔یہ اے آئی ڈاکٹر پھر مزید سوالات پوچھتا ہے اور انسانی معاون کی مدد سے لی جانیوالی تصاویر اور ڈیٹا کا تجزیہ کرکے امراض کی تشخیص کرتا ہے اور پھر علاج تجویز کرتا ہے، نیزایک اصل انسانی ڈاکٹراے آئی کی جانب سے تجویز کردہ علاج کی منظوری دیتا ہے ،جبکہ انسانی ڈاکٹر ایمرجنسی کیسز کو بھی دیکھتے ہیں، کیونکہ انہیں سنبھالنا اے آئی کیلئے ممکن نہیں۔ابھی تک چند درجن مریضوں نے اس مفت سروس سے فائدہ اٹھایا ہے، جبکہ ہر وقت ایک انسانی ڈاکٹر موجود رہتا ہے، کیونکہ یہ پراجیکٹ فی الحال آزمائشی مرحلے سے گزر رہا ہے۔
چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آزمائشی مرحلے کے دوران اس اے آئی ڈاکٹرکی جانب سے 0.3 فیصد سے بھی کم غلطیوں کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a reply