دنیا کا پہلا ملک جہاں جلد صرف الیکٹرک گاڑیاں چلتی نظر آئیں گی

دنیا کا وہ پہلا ملک جہاں جلد صرف الیکٹرک گاڑیاں چلتی نظر آئیں گی۔دنیا میں پہلی بار اس ملک میں پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کا استعمال ختم ہونے کے قریب ہے۔
نارویجن پبلک روڈز ایڈمنسٹریشن کے نئے ڈیٹا کے مطابق یورپی ملک ناروے میں 2025 کے دوران فروخت ہونیوالی 93 فیصد سے زائد گاڑیاں الیکٹرک ہیں۔اب ہر 10 میں سے 9 نئی گاڑیاں الیکٹرک ہیں اور بظاہر یہ ہدف حاصل ہونے کے قریب ہے۔
ناروے الیکٹرک وہیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں مجموعی طور پر 30 فیصد مسافر گاڑیاں الیکٹرک ہیں ،جبکہ دارالحکومت اوسلو میں یہ شرح 40 فیصد ہے۔ستمبر 2024 کے ڈیٹا کے مطابق ناروے میں 28 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 7 لاکھ 54 ہزار 302 بجلی پر چلتی ہیں، جبکہ 7 لاکھ 53 ہزار 905 گاڑیاں پیٹرول پر چلتی ہیں۔
حکومت کی جانب سے 2025 میں ڈیزل کی بجائے الیکٹرک بسوں کو چلانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جبکہ 75 فیصد بڑی گاڑیوں جیسے ٹرک وغیرہ کو 2030 تک ماحول دوست توانائی پر چلایا جائے گا۔
ناروے کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق روایتی ایندھن کی بجائے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی کا عمل کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ناروے خام تیل اور گیس نکالنے والا ایک بڑا ملک ہے، مگر وہاں ایسی گاڑیوں کی فروخت کو ہدف بنایا گیا ہے، جو نقصان دہ گیسوں کا اخراج نہیں کرتیں، کیونکہ ناروے نے 2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو صفر فیصد تک لانے کا ہدف طے کیا ہے۔
جنوبی کوریامیں بارشوں سےتباہی،مختلف حادثا ت میں 4افرادہلاک
جولائی 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔