دنیا کی امیر ترین شخصیات میں میٹا کے بانی کا دوسرا نمبر، پہلے پر کون ہے؟

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں میٹا کے بانی کا دوسرا نمبر، پہلے پر کون ہے؟بلوم برگ نےدنیا کےامیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی۔
بلوم برگ بلین ایئر انڈیکس کے مطابق ایلون مسک 402 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں ۔مارک زکربرگ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 252 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ تیسرے نمبر پرایمازون کے بانی جیف بیزوز 249 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔
رپورٹ کے مطابق2025 کے دوران میٹا کے بانی مارک زکربرگ کی دولت میں 44.4 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا،یوں مارک زکربرگ، جیف بیزوز کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مارک زکر برگ رواں سال اب تک سب سے زیادہ دولت کمانے والے شخص ہیں،حالانکہ کچھ عرصہ قبل وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے چلے گئے تھے۔مارک زکربرگ میٹا کے 12.8 فیصد شیئرز کے مالک ہیں اور ان کی دولت میں اضافے یا کمی کا مکمل انحصار کمپنی کے شیئرز پرہوتا ہے۔ ایک موقع پر تو ان کی دولت میں 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی بھی آئی اور وہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد سے باہر نکل گئے تھے۔
مارک زکربرگ کی دولت 2022 میں گھٹ کر 35 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئی تھی ،کیونکہ اس وقت میٹا کے حصص کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی،مگر 2023 میں مارک زکربرگ نے اپنی توجہ حقیقی دنیا پر مرکوز کرتے ہوئے میٹا پلیٹ فارم کے اخراجات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کیے، جبکہ مصنوعی ذہانت پر زیادہ کام کیا اور یہ اقدامات کمپنی کیلئے اب تک بہتر ثابت ہوئے ہیں۔
امریکی معیشت دوبارہ ٹریک پرآرہی ہے،ڈونلڈٹرمپ
فروری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
جون 24, 2024 -
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا
جون 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔