دنیا کی طویل ترین سیدھی سڑک کہاں واقع ہے؟

0
154

پاکستان ٹوڈے: دنیا کی طویل ترین سیدھی سڑک سیاحوں اور مسافروں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دو قصبوں کو ملانے والی تقریباً149 میل طویل اس ہائی وے کو دنیا کی بالکل سیدھی شاہراہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔یہ سڑک ایک ریگستان کے درمیان سے گزر رہی ہے، اس طویل ترین سڑک میں کہیں ایک بھی موڑ یا خم نہیں ۔مملکت ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی یہ ہائی وے جنوب مغرب میں واقع الدرب کو مشرق میں موجود البتھا سے ملاتی ہے۔

یہ کافی مصروف سڑک ہے اور اس پر سفر کرنیوالے زیادہ تر ٹرک سامان کو مملکت کے ایک کونے سے دوسرے تک پہنچاتے ہیں، لیکن اس طویل ترین سڑک کا سب سے مشہور حصہ 149 میل ہے، جو براستہ صحرائے روب الخالی میں پھیلا ہوا ہے۔ روڈ انفرااسٹرکچر کا یہ خصوصی حصہ دراصل ایک پرائیویٹ روڈ کے طور پر شاہ فہد بن عبدالعزیز کے عہد میں تعمیر کیا گیا۔

جس کے بعد سے یہ پبلک روڈ نظام کا حصہ بن گیا۔یہ سڑک گنیز ورلڈ ریکارڈ کی حامل طویل اور سیدھی سڑک ہے اور کوئی موڑ یا خم نہ ہونے کی وجہ سے اسے دنیا کی بور ترین (تھکا دینے والی) شاہراہ بھی سمجھا جاتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سڑک کے اردگرد تا حد نگاہ کوئی درخت نظر نہیں آتاہے۔

Leave a reply