پاکستان ٹوڈے: آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے
تفصیلات کے مطابق سی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ خواتین کے اواتار کے درمیان مقابلہ حسن کا انعقاد ہوگا۔ جی ہاں واقعی دنیا میں پہلی بار اے آئی مس ورلڈ نامی مقابلہ حسن کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اس مقابلے کا مقصد اے آئی ٹیکنالوجی کی پیشرفت کا اظہار کرنا ہے جبکہ روایتی مقابلہ حسن کے فارمیٹ کو احیا بھی کرنا ہے۔
اس مقابلے کا انعقاد Fanvue نامی کمپنی کر رہی ہے جس کے لیے 20 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ مقابلے میں خواتین کے ایسے ڈیجیٹل اواتار شریک ہوسکیں گے جو سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔
اس مقابلے میں کامیاب اوتار کا انتخاب خوبصورتی، آن لائن موجودگی اور اے آئی ٹولز استعمال کرنے کے لیے کریٹیر کی صلاحیت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔کمپنی کو مقابلے میں متعدد انٹریز کی توقع ہے اور اس کا کہنا ہے کہ متوقع امیدواروں کو ایک اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ تصویر جمع کرانا ہوگی اور مختلف سوالات کے جواب دینا ہوں گے۔
کمپنی کے مطابق انٹریز میں سے 10 ڈیجیٹل اواتارز کو حتمی مقابلے کے لیے منتخب کیا جائے گا، جن میں سے 3 کو کامیاب قرار دیا جائے گا۔پہلے نمبر پر آنے والے اواتار کے لیے 5 ہزار ڈالرز کا انعام رکھا گیا ہے جبکہ اسے ایک 3 ہزار ڈالرز مالیت کے پروگرام کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔
مقابلے کے 4 میں سے 2 ججز اے آئی ماڈلز Aitana Lopez اور Emily Pelligrini ہیں جن کو مختلف برانڈز کی جانب سے ماڈلنگ کا کام بھی دیا جاتا ہے۔
اداکاراحدرضامیرنےافیئرزسےمتعلق افواہوں پرلب کشائی کردی
نومبر 21, 2024اداکاراکشےکمارنےاہلیہ ٹوئنکل کےبارےمیں بڑاانکشاف کردیا
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔