دنیا کے قطبی کنارے شمالی اور جنوبی برف سے محروم ہونے لگے

0
10

دنیا کے قطبی کنارے برف سے محروم ہونے لگے۔ سائنسدانوں نے وارننگ جاری کر دی۔
برفیلے براعظم قطب شمالی و جنوبی کئی جنگلی حیات کیلئے آماجگاہیں اور سورج کی روشنی کو منعکس کرکے خلا میں واپس بھی لوٹاتی ہیں، تاکہ ہمارے سیارے کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد مل سکے، لیکن دونوں قطبی کناروں میں برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔
سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ قطب شمالی اور جنوبی پر دنیا کی سمندری برف ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ چونکا دینے والےڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ تاریخی اوسطاً سطح (1981 سے 2010) کے مقابلے میں دونوں قطبوں سے ہزاروں میل برف غائب ہوچکی ہے۔
امریکی نیشنل سنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق آرٹک اور انٹارکٹک برفیلے سمندروں نے حال میں 15.76 ملین مربع کلومیٹر برف کی سطح دکھلائی ہے۔ان اعداد و شمار کو اگر دو حصوں میں بانٹا جائے، تو انٹارکٹک میں 20 لاکھ 12 ہزار کلومیٹر سمندری برف جبکہ آرکٹک میں 13.64 ملین کلومیٹر برف رہ گئی ہے۔
اس حوالے سےمتعلقہ ڈیٹا مسلسل سیٹیلائٹ سینسرز کے ذریعے جمع کیا جا رہا ہے، جو برف کی سطح سے خارج ہونیوالی مائیکرو ویوز کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
موسمیاتی سائنسدانوں کا خیال ہے کہ تشویشناک نئی نچلی سطح گرم ہوا اور گرم پانیوں کی وجہ سے ہوئی ہے، جو گلوبل وارمنگ کا نتیجہ ہے۔

Leave a reply