دوحہ پراسرائیلی حملہ:قطری وزیراعظم آج صدرٹرمپ سےملاقات کرینگے

0
2

دوحہ پراسرائیلی حملے کے بعد قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کےساتھ آج اہم ملاقات کرینگےجس میں اسرائیلی جارحیت کی شدیدمذمت اور غزہ سیز فائر معاہدے کے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق قطر ی وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی صدر ڈونلڈٹرمپ کےعلاوہ امریکی اعلیٰ حکام کےساتھ ملاقاتیں  کرینگے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق قطری وزیراعظم اورصدرٹرمپ کی ملاقات کےدوران دوحہ میں 9ستمبر کواسرائیلی حملے اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر پر ہونے والے حملے کی متفقہ طور پر مذمت کی قرارداد منظور کی ہے۔

Leave a reply