دورہ پاکستان کیلئےساؤتھ افریقہ ٹیم کاپہلاگروپ لاہورپہنچ گیا

دورہ پاکستان کےلئےساؤتھ افریقہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر ساؤتھ افریقہ اسکواڈ کو سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔مہمان ٹیم کادوسراگروپ آج لاہور پہنچے گا۔
پاکستان اورساؤتھ افریقہ کےمابین دوٹیسٹ میچزکی سیریزشیڈول ہے، پہلا ٹیسٹ میچ12 سے 16 اکتوبر تک لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
واضح رہےکہ جنوبی افریقہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا فاتح ہے۔