
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےدوسرےسیمی فائنل میں نیوزی لینڈاورجنوبی افریقہ کی ٹیموں میں آج جوڑپڑےگا۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کامیگاایونٹ اپنےاختتام کی جانب گامزن ہے،ٹورنامنٹ کادوسراسیمی فائنل آج نیوزی لینڈاورجنوبی افریقہ کےدرمیان کھیلاجائےگا۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈاورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی،دونوں ٹیمیں جیت کےلئے سردھڑکی بازی لگائیں گی،کیونکہ جوٹیم جیتےگی وہ فائنل میں انڈیاکی ٹیم کےساتھ ٹکرائےگی۔
دونوں ٹیموں کی بیٹنگ لائن اپ مضبوط اور لاہور کی بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر بڑے اسکورز کی توقع ہوگی، کیویز کے پاس مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل کی صورت میں 2 اسپنرز موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقہ ایک اسپنر کیشو مہاراج پر انحصار کرے گا۔
جنوبی افریقہ کے تجربہ کار بیٹر ڈیوڈ ملر کے لیے یہ ممکنہ طور پر آخری بڑا ایونٹ ہو سکتا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا کردار فیصلہ کن رہے گا۔
دونوں ٹیمیں اب تک آئی سی سی ٹورنامنٹس میں 11 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، ان میں سے 7 میں کیویز نے کامیابی حاصل کی۔ سن 2017 کے بعد سے دونوں کا صرف تین ون ڈے میچز میں سامنا ہوا، ان میں سے 2 ورلڈ کپ اور ایک حالیہ ٹرائنگولر سیریز کا میچ شامل ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔