دوسراٹیسٹ:پاکستان کیخلاف انگلینڈکی بیٹنگ جاری،239رنزبنالیے

0
2

دوسرےٹیسٹ میں پاکستان کےخلاف انگلینڈکی بیٹنگ جاری ہے،انگلش ٹیم نےدوسرےروزکےاختتام تک 6 وکٹوں کےنقصان پر239رنزبنالیے۔
دوسرا روز:
ملتان کےانٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہےدوسرےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوسرےروزکےاختتام تک انگلینڈکی پاکستان کےخلاف بیٹنگ جاری ، میچ میں انگلش ٹیم کے اوپنرز نے پاکستان کیخلاف جارحانہ آغاز کیا تاہم 73 کے مجموعی اسکور پر زیک کرولی 27 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اولی پوپ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جو روٹ 34، بین ڈکٹ 114 رنز اور ہیری بروک صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے اسپنر ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزکےدوسرےروزقومی کرکٹ ٹیم نےاپنی اننگزکاآغاز5وکٹوں کےنقصان پر259رنزپرکیاتووکٹ کیپرمحمدرضوان صرف 5رنزکےاضافےکےساتھ 41رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔آغا سلمان 31 ،ساجد خان 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
عامر جمال اور نعمان علی نے 9 ویں وکٹ کی شراکت میں 49 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم عامر 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بعدازاں نعمان علی 32 رنز بناکر جیک لیچ کا شکار بنے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کارس نے 3، میتھیو پوٹس نے 2 جبکہ شعیب بشیر ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلازوز:
دوسرےٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا۔اوپنربلےبازعبداللہ شفیق ایک بارپھرناکام ہوگئے صرف7اسکور بناکرپویلین لوٹ گئےپھرکپتان شان مسعودبھی زیادہ دیرتک کریزپرنہ رک سکےوہ بھی صرف 3اسکوربناکرآؤٹ ہوگئے،سعود شکیل 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، گرین شرٹس نے ابتدائی 2 وکٹیں محض 19 رنز پر گنوادیں تھیں۔انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں جیک لیچ نے حاصل کیں۔
اوپنرصائم ایوب اورکامران غلام نے149رنزکی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کا اسکور مستحکم کیا تاہم صائم 77 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔کامران غلام کی ڈیبیوپر سنچری،118رنزکی اننگزکھیلی۔محمدرضوان 37اورسلمان علی آغا5رنز بناکرکریزپرموجودتھے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2 جبکہ میتھیو پوٹس اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہےکہ انگلینڈکوپاکستان پر1-0کی برتری حاصل ہے۔
ٹاس:
ٹاس جیت کرقومی ٹیم کےکپتان شان مسعودنےانگلینڈکےخلاف دوسرےٹیسٹ میچ میں ایک بارپھرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔
قومی سکواڈ:
پاکستان کی طرف سےدوسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عامر جمال، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں، ٹیم میں کامران غلام کو بھی شامل کیا گیا ہے جو انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم:
انگلش ٹیم میں کپتان بین سٹوکس کی واپسی ہوئی ہے، بقیہ کھلاڑیوں میں زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی سمیتھ، برائیڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

Leave a reply