![](https://pakistantoday.tv/wp-content/uploads/2025/01/match.jpg)
دوسرےٹیسٹ میچ میں پاکستان کےخلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ دوسرےروزبھی جاری،ریان رکلٹن نےڈبل سنچری کرلی۔
ٹاس:
کیپ ٹاؤن میں کھیلےجارہےسیریزکےدوسرےٹیسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کےکپتان نےٹاس جیت کےپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔
دوسرےدن کاکھیل:
میزبان جنوبی افریقہ نےدوسرےروزاپنی پہلی اننگزکاآغاز316رنز4وکٹوں کےنقصان پرکیا، لیکن محمد عباس نے ڈیوڈ بیڈنگٹن کو جلد ہی پویلین لوٹا دیا۔
ریان رکلٹن نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کرتےہوئےبلےبازی کاسلسلہ جاری رکھا اور ٹیسٹ کی پہلی ڈبل سنچری 24 چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ مکمل کی۔
جنوبی افریقا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 406 رنز بنا لیے ہیں، رکلٹن کے ساتھ کیل ویرین بھی وکٹ پر موجود ہیں جنہوں نے 49 رنز بنا لیے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز:
پاکستان جنوبی افریقہ کےدرمیان دوٹیسٹ میچوں کی سیریزکےآخری میچ میں پاکستان کےخلاف پہلےروز پروٹیزاوپنرز نےٹیم کو61رنزکاعمدہ سکورفراہم کیا،پہلی وکٹ گرتےہی ایڈن مارکرم بھی 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے،ویان مولڈربھی زیادہ دیرکریزپرنہ ٹھہرسکےصرف 5سکوربناکرپویلین لوٹ گئےجبکہ ٹرسٹن اسٹبس بغیرکھاتہ کھولےہی پویلین لوٹ گئے۔
جنوبی افریقا کے اوپنر بلے باز ریان رکلٹن اور کپتان ٹیمبا باوما نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیادونوں کھلاڑیوں نےٹیم کوبڑاسکورفراہم کیا، کپتان ٹیمبا باوما 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اوپنر ریان رکلٹن176 رنز کیساتھ کریز پر موجود رہے۔
دوسرےٹیسٹ میچ کےپہلےروزکےاختتام تک میزبان جنوبی افریقہ نےپاکستان کےخلاف4وکٹوں کےنقصان پر316رنزبنالیے،پروٹیز کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس اور خرم شہزاد نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ڈراپ کر کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز میر حمزہ کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
قومی ٹیم:
پاکستانی ٹیم کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔
واضح رہےکہ دوسرےٹیسٹ میچ کےپہلےروزفیلڈنگ کےدوران پاکستان کےابھرتےہوئےبلےباز صائم ایوب پاؤں پرچھوٹ لگنےسےدوسرےٹیسٹ میچ سےباہرہوگئےہیں۔
یادرہےکہ دوٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں پہلےٹیسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ نےپاکستان کوشکست دےکرسیریزمیں 1-0کی برتری حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے جیتی تھی، ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جبکہ اس کے بعد 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے کلین سویپ کر کے فتح حاصل کی تھی۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کےکپتان پیٹ کمنزانجری کاشکار
فروری 5, 2025سیاحت کے فروغ کیلئے اقدام،چولستان جیپ ریلی کا اہتمام
فروری 5, 2025سہ ملکی سیریز:نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
فروری 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالرکا اضافہ
فروری 2, 2024 -
بانی پی ٹی آئی کی صحت سےمتعلق میڈیکل رپورٹ جاری
اکتوبر 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔