دوسراٹیسٹ:پہلےدن کاکھیل ختم،پاکستان نے5کٹوں پر259رنزبنالیے

0
3

دوسرےٹیسٹ میں انگلینڈکےخلاف پاکستان نےپہلی اننگزمیں پہلےدن کے اختتام پر5وکٹوں کےنقصان پر259رنزبنالیے۔
ٹاس:
ٹاس جیت کرقومی ٹیم کےکپتان شان مسعودنےانگلینڈکےخلاف دوسرےٹیسٹ میچ میں ایک بارپھرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔
ملتان کےانٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کھیلے گئےدوسرےٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ابتدامیں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھرلڑکھڑاگئی تھیں،مگربعدمیں بہتری آئی ہے۔
پہلازوز:
دوسرےٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا۔اوپنربلےبازعبداللہ شفیق ایک بارپھرناکام ہوگئے صرف7اسکور بناکرپویلین لوٹ گئےپھرکپتان شان مسعودبھی زیادہ دیرتک کریزپرنہ رک سکےوہ بھی صرف 3اسکوربناکرآؤٹ ہوگئے،سعود شکیل 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، گرین شرٹس نے ابتدائی 2 وکٹیں محض 19 رنز پر گنوادیں تھیں۔انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں جیک لیچ نے حاصل کیں۔
اوپنرصائم ایوب اورکامران غلام نے149رنزکی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کا اسکور مستحکم کیا تاہم صائم 77 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔کامران غلام کی ڈیبیوپر سنچری،118رنزکی اننگزکھیلی۔محمدرضوان 37اورسلمان علی آغا5رنز بناکرکریزپرموجودہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2 جبکہ میتھیو پوٹس اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہےکہ انگلینڈکوپاکستان پر1-0کی برتری حاصل ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کےکپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہم پہلی اننگز میں اچھا سکور بنانا چاہتے ہیں، سکور بورڈ پر بڑا سکور لگا کر دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
شان مسعودنےمزیدکہاہےکہ پاکستان کیلئے کھیلنا اعزاز ہے، ٹیسٹ میں جیت کیلئے 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں، ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں، بابراعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے لیکن ہمارے پاس اچھے سپنرز ہیں۔
انگلینڈکےکپتان بین سٹوکس نےکہاہےکہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی ملی، پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
قومی سکواڈ:
پاکستان کی طرف سےدوسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عامر جمال، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں، ٹیم میں کامران غلام کو بھی شامل کیا گیا ہے جو انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم:
انگلش ٹیم میں کپتان بین سٹوکس کی واپسی ہوئی ہے، بقیہ کھلاڑیوں میں زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی سمیتھ، برائیڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

Leave a reply