دوسری اہلیہ سےعلیحدگی:اداکارفیروزخان نےخاموشی توڑ دی

0
50

پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکارفیروزخان نےدوسری اہلیہ زینب سےعلیحدگی کی افواہوں پرخاموشی توڑدی۔
حال ہی میں اداکارفیروزخان نے فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام سےاپنی دوسری اہلیہ زینب کی تصاویرہٹادی تھیں ،جس پرمختلف قسم کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ ان کی دوسری شادی بھی ختم ہوگئی جب کہ کئی صارفین نے حقیقت جانے بغیر ہی اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
اداکارنےتمام ترسوشل میڈیاصارفین کی تنقیدپرر دعمل دیتےہوئےاپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹرزینب کےہمراہ اپنے نکاح کی تصویر انسٹااسٹوری پر شیئر کی اور انسٹاگرام پر بھی شادی اور شادی کے بعد شیئر کردہ تصویر جو آرکائیو کردی گئی تھی وہ دوبارہ ری اسٹور کرلی۔
انہوں نے اسٹوری پر شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ کیپشن میں اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کو بہترین تحفہ قرار دیا۔
کچھ صارفین نے اسے اداکار کا نجی معاملہ ہونے پر انہیں تنہا چھوڑ دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کسی بھی وجہ سے تصاویر آرکائیو کی جاسکتی ہیں، اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی جو ستمبر 2022 میں گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد طلاق پر ختم ہوگئی، اس جوڑے کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔
اداکارفیروزخان نےرواں سال کےماہ جون میں ڈاکٹرزینب سےدوسری شادی کرلی تھی۔جس کاانہوں نےباقاعدہ اعلان کیاتھا۔

Leave a reply