دوسری شادی کےبارےمیں اداکارہ ثمن نےاپنی رائےدیدی

0
3

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثمن انصاری نے دوسری شادی کے بارےمیں رائے دیتے ہوئےکہاکہ دوسری شادی کا فیصلہ شوہر اور پہلی بیوی کے درمیان باہمی اتفاق اور نہایت سمجھداری سے طے ہونا ضروری ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ثمن انصاری سےایک انٹرویوکےدوران شوبزاوراُن کی نجی زندگی کےبارےمیں مختلف قسم کےسوال وجواب کیےگئے،جن کےاُنہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
میزبان نےثمن انصاری سےاُن کی طلاق کےبارےمیں سوال کیاتواداکارہ نے جواب دیتےہوئےکہاکہ میری پہلی شادی کم عمری میں ہوگئی تھی۔جو16سال تک چل سکی ،مجھے اپنے شوہر پرشک تھاکہ اُن کے دوسری عورت کےساتھ تعلقات ہیں،میری طلاق کے فوری بعدشوہرنےدوسری شادی کرلی جس سے میرا شک یقین میں بدل گیا۔
انہوں نےسوال اُٹھایا کہ ایک مرد کے لیے ایک بیوی کو خوش رکھنا ہی مشکل ہوتا ہے تو وہ دوسری بیوی کو کیسے سنبھال سکتا ہے؟
ایک سوال کےجواب میں اداکارہ نےبڑادلچسپ جواب دیاثمن انصاری نے کہا کہ پہلی شادی کےوقت مرد کو چاہئےکہ نکاح میں لکھ دئےکہ وہ دوسری شادی بھی کرےگا۔اداکارہ نےمزیدکہاکہ دوسری شادی کا فیصلہ شوہر اور پہلی بیوی کے درمیان باہمی اتفاق اور نہایت سمجھداری سے طے ہونا ضروری ہے۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ کچھ خواتین کواپنےشوہرکی ایک سےزیادہ شادیوں پرکوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔
اداکارہ سےان کی دوسری شادی کےبارےمیں سوال کیاگیاتوثمن انصاری نےجواب دیاکہ شوہرسےطلاق کےبعد آغازمیں مجھےاپنےبچےبھی سنبھالنےتھے اور اپنے کیرئیرپربھی توجہ دینی تھی لیکن اس معاشرےمیں ایک اکیلی عورت کارہنابہت مشکل ہوتااس لئے جب البتہ حالات معمول پرآئےتومیں نےدوسری شادی کرلی۔

Leave a reply