دہشتگردبلوچ نوجوانوں کوتعلیم یافتہ اوربرسرروزگارنہیں دیکھنا چاہتے ،وزیراعظم

0
5

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ دہشت گردبلوچ نوجوانوں کوتعلیم یافتہ اوربرسرروزگارنہیں دیکھنا چاہتے۔
دورہ کوئٹہ کےدوران وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پرجائزہ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کوصوبےکی امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت اہم صوبائی امورپربھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیردفاع خواجہ آصف اور دیگر وزرا نےشرکت کی،اجلاس میں گورنرووزیراعلیٰ بلوچستان اورمتعلقہ اعلیٰ حکام نےبھی شرکت کی۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ قلات میں انتہائی اندوہناک واقعہ پیش آیا،18جوانوں نےجام شہادت نوش کیا، سیکیورٹی فورسزنے23خارجی جہنم واصل کئے،پاکستان میں دہشت گردی کی لہردوبارہ آئی ہے،سیکیورٹی فورسزکےجوان خون کانذرانہ پیش کررہےہیں،قوم اپنےشہدا اور غازیوں کوسلام پیش کرتی ہے۔میں نےزخمیوں کی عیادت کی،ان کے حوصلے بلند ہیں،پوری قوم شہدا اورغازیوں سےاظہاریکجہتی کرتی ہے،زخمی اہلکاروں نےکہااگرجان بھی چلی جاتی توفخرہوتا۔
اُن کامزید کہناتھاکہ دہشت گردبلوچستان کےامن اورترقی وخوشحالی کےدشمن ہیں،دہشت گردنہیں چاہتےکہ بلوچستان کےلوگ خوشحال ہوں،دہشت گردبلوچ نوجوانوں کوتعلیم یافتہ اوربرسرروزگارنہیں دیکھناچاہتے،بلوچستان کی ترقی کاسفرجاری وساری رہےگا،شرپسندعناصرکی بزدلانہ کارروائیاں ترقی کےعزم کومتزلزنہیں کرسکتیں،بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے وزیراعظم کاکہناتھاکہ صحت وتعلم کی معیاری سہولتوں اورروزگاری فرہمی کےلئےاقدامات کررہےہیں،جدیدزرعی تربیت کیلئےچین بھیجےگئےطلبہ میں بلوچستان کاخصوصی کوٹہ ہے،یوتھ پروگرام اورلیپ ٹاپس سکیم سےطلبہ کو بااختیار بنایا جارہاہے،بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کی گئی ہے،سی پیک کی تکمیل پرکام تیزی سےجاری ہے،گوادرائیرپورٹ پرپروازوں کاسلسلہ شروع ہوچکاہے،عسکری قیادت اورافواج حکومت سےملکرپُرامن بلوچستان کےلئےدن رات کوشاں ہے،حکومت بلوچستان کےامن کیلئےکوشاں اداروں کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔

Leave a reply