دہشتگردی کوختم کرنیکاوقت آگیا،افواج کوتمام وسائل مہیاکرینگے،وزیراعظم

0
51

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ اب دہشتگردی کوختم کرنےکا وقت  آگیا ہےاور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان کوتمام وسائل مہیاکریں گے۔
وفاقی کابینہ کےاجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاحالیہ دہشتگردی بارےکہناتھاکہ پاکستان کے آئین اور سبز ہلالی پرچم کو تسلیم کرنے والوں سے بات چیت کے راستے کھلے ہیں مگر دشمن کے ساتھ نہ بات چیت ہو سکتی ہے نہ ہی نرم رویہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ڈیرہ اسماعیل خان، کرک میں بھی بے گناہ لوگوں کو شہید کیا گیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگرد افغانستان سے آپریٹ کرتے ہیں، دہشتگردوں کے خلاف مؤثر آپریشن بھی ہوئے ہیں۔چند دنوں میں دہشتگردی کے اندوہناک واقعات ہوئے، حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں 50 سے زائد شہری اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شہید ہوئے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ بلوچستان میں دہشتگردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بلوچستان میں دہشتگردی کا مقصد ملک میں خلفشار پیدا کرنا ہے، دہشتگردوں نے بس سے اتار کر معصوم لوگوں کو شہید کیا۔ دہشتگرد پاکستان کی ترقی اور سی پیک کے منصوبے روکنا چاہتے ہیں، دہشتگرد پاکستان اور چین کے درمیان فاصلے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہمیں اپنے دشمنوں کو پہنچانا ہوگا، اب دہشتگردی کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان کو تمام وسائل مہیا کریں گے۔
وزیراعظم نے کابینہ اراکین سے گفتگو میں کہا کہ میں بہت جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لوں گا۔

Leave a reply