دین اسلام خواتین کی عزت اورحقوق پربہت ز ور دیتا ہے، شہباز شریف

0
47

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ دین اسلام خواتین کی عزت اورحقوق پربہت ز وردیتاہے۔
خواتین کےعالمی دن کےموقع پراپنےپیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ خواتین معاشرےکی معمارہمارےگھروں کاستون ہیں،خواتین قوم کے مستقبل کواستوارکرنےمیں اہم کرداراداکررہی ہیں،کلاس رومزسے بورڈرومز اورمیدانوں سےفرنٹ لائنزتک خواتین کااہم کردارہے،خواتین ،معاشرتی ترقی،معیشت اورسیاست میں اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ دین اسلام خواتین کی عزت اورحقوق پربہت ز ور دیتاہے، خواتین کوبااختیاربناناپاکستان کی خوشحالی اورترقی کےلئےناگزیرہے،حکومت خواتین کومساوی مواقع فراہم کرنےکےلئےپُرعزم ہے۔

Leave a reply