لاہور:(پاکستان ٹوڈے) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ذیشان ملک کا وزیراعلی مریم نواز کے حلقہ پی پی 159 کا دورہ
تفصیلات کے مطابق ذیشان ملک نے حلقہ میں صحت وتعلیم ،روڈ انفراسٹرکچر سمیت اپنا گھر اپنی چھت کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا, ڈی جی ایل ڈی اے نے معاون خصوصی کو جاری منصوبوں پر پیش رفت پر بریفنگ دی۔
دورے کے دوران لیگی رہنما رانا خالد قادری سمیت مقامی بھی ہمراہ تھی، معاون خصوصی ذیشان ملک دورے نے حلقہ میں فیلڈ ہسپتال اور "اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ” کا دورہ کیا۔ ذیشان ملک نے فیلڈ ہسپتال میں عوام کو دی جانے والی صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا، معاون خصوصی نے”اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ” کے تحت زیر تعمیر گھروں کا معائنہ بھی کیا۔
ذیشان ملک نے آشیانہ سکیم میں بوائز ہائی` سکول کے لیے مختص جگہ کا بھی دورہ کیا، کماہاں لدھڑ ماڈل روڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا اور اعلی احکام نے معاون خصوصی کو بریفنگ دی۔ ذیشان ملک کی متعلقہ حکام کو مختلف منصوبے جلد شروع کرنے کی ہدایت، حلقہ میں سیوریج کے نظام کی بہتر ی کیلئے اعلی حکام کو پلان تیار کرنے کی ہدایت۔
وزیراعلی مریم نواز صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کاجائزہ لینے کیساتھ ساتھ اپنے حلقہ کی ڈیویلپمنٹ کوبھی مانیٹرنگ کررہی ہیں، اعلی حکام کام کے معیار کاخاص طور پر خیال رکھیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز حلقہ کے عوام سے ایک ایک وعدہ کے تکمیل کیلئے کوشاں ہیں۔
ریلوے کن مسافروں کو 50 فیصد رعایت دے رہا ہے؟
دسمبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جسٹس عالیہ نیلم نےاپنےعہدےکاحلف اٹھالیا
جولائی 11, 2024 -
طلباکی موجیں ختم، تعلیمی ادارے اب ہفتے کو بھی کھلیں گے
دسمبر 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔